Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیکل بورڈ کل نواز شریف کا معائنہ کرے گا

لاہور...پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا خصوصی میڈیکل بورڈ بدھ کو کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کاطبی معائنہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میں اسسٹنٹ پروفیسر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر حامد شریف خان ، اسسٹنٹ پروفیسر الیکٹرو فزیالوجی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد طلحہ بن نذیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر سجاد احمد ، کلاسیفائیڈ کارڈیالوجسٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈزیز راولپنڈی بریگیڈئیر عبد الحمید صدیقی اور کلاسیفائیڈ الیکٹروفزیالوجسٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈزیز راولپنڈی بریگیڈئیر عظمت حیات شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سفارش پر نواز شریف کے علاج کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ 

شیئر: