بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ فلم میں اداکاری کیلئے پنجابی زبان بھی سیکھ لیں گی۔ایک میڈیا انٹرویو میں سنی لیون نے کہا کہ ان کا تعلق پنجابی گھرانے سے ہے لہٰذا انکی خواہش ہے کہ وہ پنجابی فلم میں اداکاری کریں۔ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت کور ہے اور تعلق سکھ خاندان سے ہے۔ فلمی دنیا میں وہ سنی لیون کے نام سے مشہور ہیں۔