جیٹ ایئر ویز کی۱19پروازیں منسوخ، 6طیاروں کی خدمات معطل
ممبئی۔۔۔قرض میں ڈوبتی ہوئی نجی فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز نے 19پروازیں منسوخ اور 6بوئنگ 737طیاروں کی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے یہ طیارے کرائے پر حاصل کررکھے تھے۔ بروقت رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے یہ اقدامات کرنا پڑے۔ جیٹ نے اپنی معاون کمپنی اتحاد ایئر سے زیادہ سرمایہ لگانے کے سلسلے میں بات چیت شروع کردی ۔جیٹ ایئر کو طیاروں کے روکنے سے دہلی ، چنئی ، ممبئی ، پونے ،حیدرآباد ، پورٹ بلیئر اور بنگلورو آمدورفت کی19پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔