Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام حرم سرحدوں پر

جازان ۔۔۔ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری اور موذن حرم شیخ احمد خوجہ نے جازان ریجن میں جنوبی سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے تحفیظ قرآن کے طلباءاور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔ انہیں تحفیظ قرآن کی فلاحی انجمنوں کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا ۔
 

شیخ یونس خوجہ نے جنوبی سرحد کی جامع مسجد سے اذان دی تو پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ امام حرم شیخ الدوسری نے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھائی تو پورے علاقے میں اطمینان و سکون کا ماحول برپا ہوگیا۔ الدائر کے کمشنر نایف بن لبدة نے امام حرم اور موذن حرم سے ملاقات کی۔ انکا اعزاز کیا اور سرحدی علاقے میں انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: