امسال 110سینما گھر کھلیں گے
جدہ ۔۔۔ فوکس سینما کے ایگزیکٹیو چیئرمین کیمرن مچل نے بتایا ہے کہ امسال 110سینما گھر سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور شہروں میں کھولے جائیں گے۔ انہوں نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب میں سینما کا معیار امریکہ اور لندن سے کسی طور کم نہیں۔ وہاں کی طرح یہاں بھی آئی میکس اور لیزر جیسی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مارچ میں ریاض میں 3 سینما گھر کھولے جائیں گے جبکہ جون 2019ءکے دوران دمام میں ایک سینما گھر کا افتتاح ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سینما گھروں کے 95فیصد کارکن سعودی ہیں۔ سعودی سینما گھروں میں عربی، ہندوستانی اور امریکی زبانوں میں فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔