مدینہ میں کہرام مچ گیا
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
مدینہ منورہ ۔۔۔ یہاں امیر سلطان بن عبدالعزیز روڈ پر ایک قہوہ خانے کے سامنے ذہنی مریض نے 18سالہ لڑکے کا سر تن سے جدا کردیا۔ قتل کے ہیبتناک واقعہ پرپورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔سیکیورٹی اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قاتل بچے کا باپ ہے۔ دیگر ذرائع نے اسکی تردید کی ہے۔ رائے عامہ کو پولیس سے حقیقت حال پیش کرنے کا انتظار ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ التلال محلے کے قہوہ خانے میں قہوہ نوش کررہے تھے۔ گپ شپ میں مصروف تھے۔ اچانک انہوں نے ایک بوڑھے کو ایک لڑکے کی طرف جاتے ہوئے دیکھا۔ اس نے دھار دار آلہ نکالا اور عقب سے لڑکے کی گردن تن سے جدا کردی۔گشتی فورس نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ پتہ چلا ہے کہ قاتل اور مقتول دونوں سعودی ہیں۔