Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :بنی مالک میں آتشزدگی ، شیر خوار بچ گئی

جدہ ۔۔۔۔ یہاں بنی مالک کی 4منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ تیسری منزل پر ایک شیر خوار پھنسی ہوئی تھی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر شیر خوار کو بچا لیا۔ چاروں منزلو ں پر 4خاندان قیام پذیر تھے۔ چاروںکو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔ آگ دوسری منزل کے ایسے فلیٹ میں لگی تھی جس میں ایک خاتون 3بچوں کے ہمراہ سکونت پذیر تھی۔ 3خاندان عرب تھے اور ان میں سے ایک سعودی خاندان بھی تھا۔ چوتھی منزل پر مقیم 50سالہ خاتون دھویں سے گھٹن کا شکار ہوگئی تھی۔
 

شیئر: