Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے ملاقات کا دن: کارکنوں اور رہنماؤں کی جیل آمد

لاہور:  ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے، اس حوالے سے صبح ہی سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد جاری ہے جبکہ جیل کے باہر بڑی تعداد ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کا دن نواز شریف سے ملاقات کے طور پر مقرر ہے، اور اس حوالے سے جیل حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد ہی کو ان سے ملاقات کی اجازت ہوتی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آج نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، مشاہد حسین سید اور سائرہ افضل تارڑ کوٹ لکھپت جیل پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے علاوہ سابق صدر ممنون حسین بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہم میاں نواز شریف سے عقیدت کا اظہار کررہے ہیں، ان کی صحت اتنی اچھی نہیں ہے۔انہیں اللہ کی طرف سے انصاف ملے گا۔ عمران خان ملک ٹھیک نہیں چلا رہے، وہ سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں۔
مزید پڑھیں:-  - - - -سعودی ولی عہد پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے

شیئر: