Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان: رام گڑھ سیٹ پر کانگریس کی صفیہ خان228 12ووٹوں سے کامیاب

        نئی دہلی۔۔۔راجستھان کے ضلع الورکی رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر 28 جنوری کو ہونیوالے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان آج کر دیا گیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد کانگریس کی صفیہ زبیر خان کو 12228ووٹوں سے فاتح قرار دیا گیا۔اس کامیابی کے بعد ریاستی اسمبلی میں کانگریس نے 100نشستیں حاصل کرکے سنچری مکمل کرلی۔ صفیہ خان نےاپنے قریبی حریف بی جے پی رہنما سکھونت سنگھ کو شکست دی۔ تیسرے نمبر پر بی ایس پی کے جگت سنگھ رہے۔صفیہ خان کو کل83311ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار سکھونت سنگھ کو 71083ووٹ ملے۔بی ایس پی کے امیدوار جگت سنگھ نے 24856ووٹ حاصل کئے۔ریاست کی مجموعی 200 اسمبلی نشستوں کی 199 سیٹوں پر 7 دسمبر کو انتخابات ہوئے تھے اور 11 دسمبر کو نتائج کا اعلان ہوا تھا۔ ان میں سے 99 سیٹیں کانگریس نے جیتی تھیں جبکہ بی جے پی کو 73 سیٹیں ملی تھیں۔صفیہ کامیابی پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’عوام نے بہتر مینڈیٹ دیا ہےواضح ہو کہ الور کے رام گڑھ اسمبلی حلقے میں بی ایس پی کے امیدوار کی موت کے بعد یہاں الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔بعد میں بی ایس پی نے یہاں سے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے بیٹے جگت سنگھ کو کھڑا کیا۔ رام گڑھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 625 ووٹرز ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 10 ہزار 497 خاتون ووٹر اور ایک لاکھ 46 ہزار 613 مرد ووٹر ہیں۔کامیابی کے بعد صفیہ نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ کام میں عظمت ہے اور کون اس پر یقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -آسام :ہجوم کے ہاتھوں بی جے پی رہنما کی پٹائی،3 افراد گرفتار

شیئر: