مدھیہ پردیش: کمل ناتھ حکومت نے کسانوں کے بجلی بل نصف کردیئے
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
بھوپال۔۔۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت نے کسانوں کے قرض معاف کرنے اور 10 ہارس پاور تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بجلی بل نصف کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محکمہ توانائی نے بجلی کمپنیوں سے کسانوں کے بل کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی نے بجلی سپلائی کمپنیوں سے 10 ہارس پاور تک بجلی استعمال کرنے والے کسانوں کے بقایہ جات دسمبر 2018 تک کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے کہا۔ اسکے بعد ہی کسانوں کے بجلی بل نصف کئے جائیں گے۔واضح ہو کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے دوران بجلی بل نصف کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل شرو ع کردیا۔ اس سے ریاست کے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوگا۔