Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہر ماہ کسی ملک سے قرضہ یا علیمہ باجی کی جائداد مل رہی ہے‘‘

لاہور:  ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب الیکٹڈ وزیر اعظم کو آپ جیل میں ڈال دیں گے تو سلیکٹڈ وزیر اعظم کی عزت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد طلال چودھری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق طلالچ ودھری کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ دال کھا رہے ہیں، انہوں نے غریب سے دال بھی چھین لی ہے۔ یہ لوگ ڈرامے بازی کرتے ہیں اور اب تک ان کی کارکردگی صفر ہے۔ ہر ماہ کسی ملک سے قرضہ ملتا ہے یا علیمہ باجی کی جائداد ملتی ہے۔لیگی رہنما نے پشاور میٹرو منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں عقل نہیں تو وہ شہباز شریف سے لے لیتے۔ جتنے دن شہباز شریف کو جیل میں رکھا اتنے دن پشاور میں رکھتے تو میٹرو بن جاتی۔

شیئر: