Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد محمد بن سلمان 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے

  اسلام آباد...سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ 16 فروری سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ جمعرات کو سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر نے کہا کہ ولی عہد کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔ ولی عہد کا دورہ پاکستان2روزہ ہو گا۔ پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

شیئر: