خالد اکرم رانا سے اظہار تعزیت
ریاض( ذکاء اللہ محسن ) مسلم لیگ ن کے صدر خالد اکرم رانا کے ماموں رانا نثار خاں کا پاکستان کے شہر فیصل آباد میں انتقال ہوگیا۔ ریاض کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ سیاسی سماجی ادبی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے ان کے لئے دعا کی گئی ہے کہ اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔پاک میڈیا فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے صحافیوں کی جانب سے بھی خالد اکرم رانا سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔