Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر اورجوہی کے اختلافات 7 برس بعد ختم

بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے اداکارہ جوہی چاو¿لہ کے ساتھ 7 برسوں سے جاری لڑائی پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے اپنے اختلافات ختم کرلئے ہیں۔عامرخان اورجوہی چاو¿لہ کا شمار90 کی دہائی کی بہترین آن اسکرین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم عامراورجوہی کے درمیان فلم ”عشق“ کے دوران کسی چھوٹی سی بات پر اختلافات ہوگئے تھے بعد ازاں یہ لڑائی اتنی بڑھی کہ دونوں نے 7برس تک ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کی۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ فلم”عشق“ کے دوران ہمارا چھوٹی سی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا تاہم اس جھگڑے کومیں نے انا کا مسئلہ بنالیا اورفیصلہ کیا کہ جوہی سے بات نہیں کروں گا۔ فلم کے سیٹ پر بھی میرا رویہ جوہی کے ساتھ بہت خراب ہوتا تھا،وہ قریب آ کر بیٹھتیں تو میں اٹھ کر ان سے 50 فٹ دورجا بیٹھتا تھاتاہم سات برس بعد جب میری پہلی اہلیہ رینا کے ساتھ طلاق ہوئی تو جوہی نے مجھے فون کیا اور مجھ سے ملنے کے لئے کہا وہ ہمارے درمیان اختلافات کو ختم کرنا چاہتی تھیں۔ اس وقت بھی میں نے ان کا فون سننے سے انکار کردیا لیکن جوہی نے ہار نہیں مانی اورمجھے فون کرتی رہیں، ان کی یہی بات میرے دل کو لگی اور مجھے احساس ہوا کہ ہماری لڑائی میں دوستی متاثر نہیں ہوئی۔ چاہے ہم نے سات برسوں تک بات نہیں کی لیکن ہم اب بھی ایک دوسرے کی فکرکرتے ہیں۔
 

شیئر: