Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمبرج ایوارڈ: پاکستانی ٹیچر ’’محنتی استاد برائے 2019‘‘ قرار

کراچی:  پاکستانی استاد احمد سایا نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے ’’محنتی استاد برائے 2019ء‘‘ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق احمد سایا کراچی میں واقع کورڈوبا اسکول میں اے لیولز کے طلبہ کو تعلیم دیتے ہیں جبکہ اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 6 اساتذہ کو نامزد کیا گیا تھا۔
اعزاز کے حق دار کا فیصلہ رائے شماری کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کیمبرج یونیورسٹی پریس نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ احمد سایا نے ’’محنتی استاد برائے 2019ء‘‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ووٹنگ کا عمل 27 جنوری کو ختم ہوا تھا جس کے بعد فاتحہ استاد کے نام کا اعلان کیا گیا۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد احمد سایا کو کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کرایا جائے گا اور ساتھ ہی دیگر انعامات بھی دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھے نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ فونگ بھی ایوارڈ کے لیے نامزد تھے۔
 
مزید پڑھیں:- - -  - -سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں‘ بزدار

شیئر: