Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سبسڈی نہ دینے پر وزیر مذہبی امور ناراض

اسلام آباد...حج پر سبسڈی نہ دینے پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ناراض ہوگئے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2019ء پیش کی گئی۔ حکومت نے فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کی سفارش کو مسترد کردیا ۔ حج سبسڈی کی منظوری نہ ملنے پر وفاقی وزیر نورالحق اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی تجویز کی تھی۔ وزارت خزانہ سمیت بعض وفاقی وزر ا نے حج پیکج پرسبسڈی پرمخالفت کی اور کہا کہ صاحب استطاعت حج کریں جونہیں جاسکتے نہ جائیں جس پر پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ناراض ہوگئے۔پہلی مرتبہ وزیر مذہبی امور کے بجائے وزیر اطلاعات نے حج پالیسی کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ نئی حج پالیسی میں حج اخراجات میں ایک لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ شمالی زون کے عازمین کے لئے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے اور جنوبی زون (کراچی، کوئٹہ اور سکھر) کے لئے 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے ہونگے جبکہ قربانی کیلئے19 ہزار451 روپے الگ سے ادا ئیگی ہوگی۔ہر حاجی کو2 ہزار ریال ذاتی استعمال کیلئے رکھنا ہونگے۔ پہلی مرتبہ کوئٹہ سے براہ راست حج فلائٹس چلائی جائیں گی۔
 

شیئر: