Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹپاتھ کے 8سالہ بچے کو پڑھائی کا جنون؟

گریٹر نوئیڈا۔۔۔گریٹرنوئیڈا کے ڈیلٹا 1میں جھگیوں میں رہنے والے 8سالہ سوربھ کو پڑھائی کا اس قدر جنون ہے کہ وہ خود صبح اٹھ کر پڑھتا ہے اور اپنے دوستوں کو بھی نیند سے بیدار کرتا ہے تاکہ انہیں بھی پڑھا سکے۔سوربھ تیسری جماعت کا طالب علم ہے ۔وہ اپنے والدین کے ہمراہ فٹپاتھ پر رہتا ہے۔ ڈیلٹا 1میٹرو اسٹیشن پر صبح 7بجے بچوں کو پڑھانے کیلئے ایک خاتون ٹیچر آتی ہیں۔ سوربھ کی والدہ شاردا اور والد بھجن لال مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں۔ اس کی والدہ نے بتایا کہ سوربھ صبح سویرے اٹھ کر جھگیوں میں رہنے والے بچوں کوپڑھانے کیلئے نیند سے جگاکر عارضی طور پر قائم اسکول پہنچ جاتا ہے ۔ٹیچر کے آنے سے قبل وہ خود ہی بچوں کو پڑھاتا ہے۔مفت کتابوں کی تقسیم کرنیوالے بُک بینک کے بانی راگھویندر کمار نے ایک تقریب کا افتتاح سوربھ سے کرایاتھا۔گرینو کے سیکٹر گاما1میں رہنے والی ’’اپنا اسکول‘‘کی بانی اوشا گزشتہ 8سال سے جھگیوں میں رہنے والے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی جدو جہد میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ فٹپاتھ اور جھگیوں میں رہنے والے بچے پیسوں کی لالچ میں غیر سماجی سرگر میوں میں ملوث ہوجاتے ہیں جسے دیکھتے ہوئے میں نے وہاں کے تمام بچوں کو پڑھانا شروع کردیا۔
مزید پڑھیں: - - - - -دوسروں کی جائداد پر قبضہ کرنیوالا اصل مالک نہیں بن سکتا، سپریم کورٹ

شیئر: