ٹھیکیداری کرانے پر سعودی کی تشہیر
ریاض۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض میں فوجداری کی عدالت کے حکم پر سعودی شہری سعد ناجی الکرشمی کو اپنے نام سے یمنی شہری عادل حسین کو ٹھیکیداری کرانے پر مقامی اخبارا ت میں تشہیر کرادی۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری سعدیمنی شہری عادل کو اپنے نام سے ریاض میں ٹھیکیداری کرارہا تھا۔ فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر دونوں کی تشہیر، جرمانے ، ٹھیکیداری کا کام بند کرنے ، یمنی کو مملکت سے بیدخل کرکے بلیک لسٹ کرنے اور سجل تجاری منسوخ کرنے کا فیصلہ سنا دیا تھا۔