مدینہ منورہ- - - - کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن نے ربیع الثانی 1440ھ کے دوران قرآن پاک کے 3لاکھ 91ہزار 412نسخے تقسیم کئے۔ یہ مختلف سائز کے تھے او ران میں قرآن کے معانی کے ترجمے بھی شامل رہے۔ دینی کتابیں بھی مفت تقسیم کی گئیں ۔ 3لاکھ 61ہزار 416قرآن پاک ، 3500پارے ، 800سی ڈیز والے قرآن اور ایک لاکھ 3ہزار 350مترجم نسخے او ر 15ہزار 848دینی کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔