Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوروں کا گروہ گرفتار، سعودی، پاکستانی ، بنگلہ دیشی شامل

ریاض۔۔۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت میں 6افراد پر مشتمل چوروں کا ایک بین الاقوامی گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان نے 17وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ گروہ میں 2سعودی، ایک پاکستانی اور 3بنگلہ دیشی شامل ہیں۔ انکی عمریں 30اور 40کے درمیان ہیں۔ متعدد شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے شکایات درج کرائی تھیں کہ انکے گھروں اور دکانوں سے قیمتی سامان چوری کرلیا گیا ہے۔ کئی گاڑیوں کے مالکان نے بھی اسی طرح کی رپورٹیں درج کرائی تھیں۔ مقامی پولیس نے واردات کرنے والوں کا پتہ لگانے کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دیدی تھی۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ 6افراد پر مشتمل ایک گروپ چوری کی منظم وارداتیں کررہا ہے۔ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ریاض پولیس نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے امن و امان کی ذمہ داری پولیس کی ہے اور وہ ایسے کسی بھی شخص کو جو معاشرے کے امن، سلامتی ، استحکام سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہے اسے بالاخر عدالت کے کٹہرے میں پیش کردیتی ہے۔ اسکے ساتھ سعودیوں اور غیر ملکیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کی جانب سے غفلت نہ برتیں۔

شیئر: