دمام ۔۔۔ سعودی عرب میں 40برس سے زیادہ عرصے سے مقیم آسٹریاوی شہری دمام میں گھر پر عشاءکی نماز ادا کرتے ہوئے انتقال کر گیا۔ ”ہرمن بینرو“ 1433ھ کے ماہ رمضان میں حلقہ بگوش اسلام ہوا تھا۔ اس نے 82برس کی عمر پائی۔ دمام دعوة سینٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہرمن سینٹر کے مبلغ شیخ محمد عالم کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوا تھا۔ وہ اسلامی تعلیمات کی جی جان سے پابندی کررہا تھا۔ اپنے جاننے والو ںکو اسلام کی دعوت بھی پیش کرتا رہتا تھا۔ دعوة سینٹر نے اس موقع پر آسٹریاوی نومسلم کا ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ مملکت آمد اور حلقہ بگوش اسلام ہونے کے اسباب کا ذکر کررہا ہے۔