افغانستان میں جھڑپ،9 اہلکار اور 13طالبان ہلاک
کابل ...افغان صوبہ سرپل میں طالبان کے حملے میں 9افغان فوجی مارے گئے۔ سر پل کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں اضافی نفری کے بعد فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔طالبان کا یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔ افغان سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ افغان صوبے سرپل کے ضلع سوزما قلعہ میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 13 جنگجووں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جھڑپ میں 13شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔