خرطوم۔۔۔افریقی ملک سوڈان میں نیل اور خرطوم سمیت کئی شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔انسانی حقوق کے گروپوں نے کہاہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے ان احتجاجی مظاہروں کے دوران 45افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکومت نے ان ہلاکتوں کی تعداد 30 بتائی ہے۔معاشی بحران اور افراط زر کیخلاف ہونیوالے یہ مظاہرے تقریبا ًروزانہ کی بنیادوں پر ہو رہے ہیں۔مظاہرین صدر عمر البشیر کے30 سالہ اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔