Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹے گئے پیسے لندن اور دبئی سے مل رہے ہیں،فواد چوہدری

  جہلم ...وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان سے لوٹے جانے والے پیسے دبئی اور لندن سے مل رہے ہیں۔3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کو سرکاری اسپتال پسند نہیں آ رہے۔ماضی کے حکمرانوں نے سرکاری خزانے میں کیا چھوڑاہے جو حج سبسڈی دیں۔بدقسمتی سے امیر اور غریب کےلئے الگ الگ قانون ہے۔ہفتہ کو عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ گوجرانوالہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو لاکھوں ووٹ دیئے۔ مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک کے سربراہ عمران خان کو اہم لیڈر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )اور پی پی پی کی سوچ ایک ہی ہے ۔ ملک لوٹنے والے سارے چور اپوزیشن میں اکٹھے ہو گئے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کا پیسہ لاہور سے نکل کر لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی صورت میں نکلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے تو صوبے میں ان کے 11دفاتر تھے۔عمران خان وزیراعظم ہوتے ہوئے سرکاری خزانے سے کچھ نہیں لیتے۔ عمران خان نے گاڑیاں لیں اور نہ ہیلی کاپٹر استعمال کئے ۔
 

شیئر: