ماسکو۔۔۔روس میں ایک چور نے دن دیہاڑے درجنوں افراد کی موجودگی میں ایک فن پارہ چرالیا۔روسی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ چور نے ایک گیلری سے ایک فن پارہ چرالیا۔بیان میں کہاگیاکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کی شناخت مشکل نہ تھی اور پولیس نے ایک ہی دن میں مسروقہ فن پارہ برآمد کر کے چور کو گرفتار کرلیا۔