ایران، خلائی تحقیقی مرکز میں آگ،3سائنسدان ہلاک
تہران...ایران کے خلائی تحقیقی مرکز میں آگ لگنے سے 3 سائنسدان ہلاک ہو گئے۔ ایرانی وزیر مواصلات محمد جواد جاہرومی نے سائنسدانوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوںنے بتایا تحقیقی مرکز کی ایک عمارت میں آگ لگی تاہم انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی ۔ایرانی حکام نے ہلاک ہونے والے تینوں سائنسدانوں کے نام ظاہر نہیں کئے۔واضح رہے کہ امریکی تنقید کے باوجود ایران خلائی تحقیق کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔جنوری میں ایران نے اپنے سیٹلائٹ کی تصویر بھی جاری کی تھی۔