عمران خان کی برہمی پر وزارت داخلہ پنجاب کا حکم واپس
اسلام آباد: جعلی اکاﺅنٹس کیس اور منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں قید حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو کراچی منتقل کرنے پر وزیر اعظم کے اظہار برہمی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنا حکم واپس لے لیا۔ قبل ازیں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ دونوں افراد کے خلاف بینکنگ کورٹ کراچی میں کیس جاری ہے، لہٰذا انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کراچی کی ملیر جیل میں منتقل کیا جائے اور کیس مکمل ہونے تک یہیں رکھا جائے۔ درخواست کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے 31 جنوری کو حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا تھا تاہم وزیر اعظم کے علم میں بات آنے پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام معاملات میں قانون کے مطابق عمل کیا جائے جس پر محکمہ داخلہ نے اپنا حکم واپس لے لیا۔