Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کے ہنگاموں کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی۔۔۔ ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا میں آج وقفہ سوالات روکناپڑا اور زبردست شور شرابہ کے بعداسپیکر سمترا مہاجن نے محض 15 منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی۔صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر نے ایوان کے8 ارکان پارلیمنٹ کی وفات کی اطلاع دی جس پر2منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔ اس کے بعد جیسے ہی وقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، ترنمول کانگریس اورتلگو دیشم پارٹی کے رکن چاہ ایوان میں آکرمودی ہٹاؤ، سی بی آئی کا غلط استعمال بند کرو جیسے نعرے لگاتے ہوئے ہنگامہ برپا کردیا۔ کانگریس کے ارکان اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر رافیل طیارہ معاملہ پر پلے کارڈز اٹھاکر نعرے بازی کی۔ راشٹریہ جنتا دل کے ارکان بھی ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی شروع کردی۔زبردست شور شرابے کے درمیان اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرنے کی کوشش کی اور بعض سوالات کے جواب بھی دئیے گئے لیکن شوروغل کی وجہ سے مہاجن نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں:- - - - -چٹ فنڈ کیا ہے؟اور کیوں برپا ہے مغربی بنگال میں ہنگامہ ؟

شیئر: