حکومت نہیں گرائیں گے، شیخ رشید کو سنجیدہ کون لیتا ہے؟ خورشید شاہ
سکھر: قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جس کیس میں کچھ ہونا ممکن تھا، اس میں نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا جبکہ جس میں سزا دی گئی ہے، وہ تو کیس ہی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، انہیں ضمانت مل جائے گی۔ عدالت انہیں چھوڑتی ہے تو یہ ان کا حق ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا فی الحال حکومت گرانے کا کوئی موڈ نہیں ہے، لہٰذا حکومت نہیں گرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، پاکستان کی بہتری جمہوریت ہی میں ہے۔ ملک اس لیے تباہ ہوا کہ یہاں جمہوریت تھی ہی نہیں۔ شیخ رشید سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو کون سنجیدہ لیتا ہے؟