Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری سوشل میڈیا میں ترک صدر پر برس پڑے

ریاض۔۔۔ ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران سعودی عرب پر کڑی نکتی چینی کے بعد سعودی شہریوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان کیخلاف سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کردیا۔ امیر عبدالرحمان بن مساعد نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ آپ کا انٹرویو تہذیب و شائستگی سے عاری تھا۔ منذر آل الشیخ مبارک نے کہا کہ ترک صدر نے اپنا اعتبار کھو دیا۔ بعض شہریوں نے تحریر کیا کہ جب جب ترک صدر کو میڈیا نظر انداز کرتا ہے تب تب وہ سعودی عرب اور اس کے قائدین کیخلاف جارحانہ زبان استعمال کرکے میڈیا کی سرخیوں میں آنے کا چکر چلا دیتے ہیں۔ کچھ اور شہریوں کا کہنا تھا کہ ترکی کی عدالتوں کا انصاف امریکی پادری کو جیل میں ڈالنے اور پھر امریکی دباﺅ قبول کرکے اسے رہا کرنے سے سب کے سامنے آگیا ہے۔ 
 

شیئر: