شاہ سلمان کی کمسنی کی تصویر وائرل
ریاض ۔۔ ۔ کنگ عبدالعزیز ہسٹوریکل اکیڈمی نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کی ایک نایاب تصویر جاری کی ہے جس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی اپنے والد کے ہمراہ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ اس وقت انکی عمر 3برس تھی۔ یہ تصویر 1357ھ مطابق 1938ءکی ہے۔ یہ تصویر مکہ مکرمہ میں حجاج کے استقبالیہ کے موقع پر بانی مملکت کے خطاب کے وقت لی گئی تھی۔ شاہ سلمان اس وقت انکے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے۔