مہاراشٹر میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
پونے۔۔۔۔۔مہاراشٹر میں کارور ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ پونے شہر کے قریب اندا پور میں گر کر تباہ ہوگیا۔اس حادثے میں پائلٹ شدیدزخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمی ہونیوالے پائلٹ کوفوراً ایمبو لینس کے ذریعے بارامتی میں واقع اسپتال پہنچایا گیا۔ طیارہ گرنے کی خبر سن کر علاقے میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازکو آبادی پر گرنے سے بچالیا۔ واضح ہو کہ کارور ایوی ایشن ،ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے جہاں طیاروں کی پرواز کی تربیت اور اس سے متعلق دیگر ٹریننگ دی جاتی ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔