Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم اکھاڑ کرلے جانیوالے لٹیرے گاڑی میں چھوڑ کر فرار

بودھ گیا۔۔۔۔بہار کے ضلع بودھ گیا کی دھرمارنیہ ویدی کے قریب اے ٹی ایم ایک کار میں لاوارث حالت میں پڑی ہوئی ملی۔موقع پر موجودلوگوں  نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ کار کا ٹائر پنکچر ہو جانے کے باعث لٹیرے گاڑی کو اے ٹی ایم سمیت چھوڑ کر بھاگنے میں عافیت سمجھی ہو۔بیچ سڑک پر اے ٹی ایم لدی کار دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اورفوراً پولیس کو مطلع کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم اسٹیٹ بینک آف انڈیا،گھگھری ٹانڑا میں نصب کی گئی تھی۔بودھ گیا تھانے سے پولیس موقع پر پہنچ کر اے ٹی ایم لدی گاڑی کو ضبط کرنے کے بعد گاڑی سے گیس کٹر بھی برآمدکیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لٹیروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: - - - - -یوپی:40ہزا ر کروڑ کی لاگت سے 3300کلو میٹر طویل 4رویہ شاہراہ کی تعمیرجلد

شیئر: