وینزویلا کے خلاف پابندیوں کا فیصلہ
اوٹاوا ۔۔۔13لاطینی امریکی ممالک کے لیما گروپ اور کینیڈا نے وینزویلا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کو اقتدار سے علیحدہ ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا میں ہونے والے کینیڈا اور لیما گروپ کے رکن ممالک کے ایک اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ کراکس میں مادورو حکومت کی وینزویلا کے بین الاقوامی اثاثوں تک رسائی معطل کر دی جائے گی۔ اس اجلاس میں بحران زدہ ملک وینزویلا کی فوج سے یہ اپیل بھی کی گئی کہ وہ نکولاس مادورو کے بجائے اپوزیشن رہنما اور عبوری صدر خوآن گوآئیڈو کی حمایت کرے۔