سامسنگ کمپنی گیلیکسی اے 90 اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے جو کہ کمپنی کا پوپ اپ سیلفی کیمرے کا حامل پہلا اسمارٹ فون ہو گا۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ چونکہ فون کے فرنٹ پر کیمرے کے لئے کوئی ہول یا نوچ نہیں دیا جائے گا اس لئے اس میں بیزل انتہائی کم ہونگے۔ فون کا اسکرین ٹو باڈی ریشو 92 فیصد تک ہو گا۔اسمارٹ فون میں ان ڈسپلے فنگرپرنٹ ٹیکنالوجی بھی دی جائے گی ۔ کمپنی اس فون کے دو مزید ورژن بھی متعارف کرائے گی جن میں سے ایک میں ڈسپلے کے درمیان اور ایک میں سائیڈ پر سیلفی کیمرہ دیا جائے گا۔