ہواوے فولڈایبل فون کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان
رواں ماہ صرف سامسنگ کمپنی ہی نہیں بلکہ ہواوے کمپنی بھی اپنا فولڈ ایبل فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ہواوے کمپنی فون کو چوبیس فروری کو متعارف کرائے گی۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ہواوے کا پہلا فائیو جی فون ہوگا۔ سامسنگ کمپنی اپنا فولڈایبل فون 20 فروری کو متعارف کرائے گی ۔ سامسنگ اور ہواوے کے فولڈ ایبل فونز کی قیمت کم از کم ڈیڑھ ہزار ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔