Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیٹ ایجنٹس اور بروکرز کیلئے رجسٹریشن اور لائسنس

کراچی: پراپرٹی کی خرید و فروخت کے معاملات میں دھوکا دہی روکنے کے لئے ایف بی آر کی جانب سے سندھ میں اسٹیٹ ایجنٹس کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ ایجنٹس اور بروکرز کو حکومت کے پاس رجسٹریشن کے علاوہ لائسنس بھی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ایجنٹس اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کی رجسٹریشن کا مقصد پراپرٹی کی درست ویلیوایشن کرانا اور عوام کے ساتھ دھوکا دہی کرنے والوں کو گرفت میں لانا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹی بنانے کی تجویز دی ہے ، جس کے تحت پراپرٹی کو ٹرانسفر کرنے یا لیز کرانے کے اختیارات والے رجسٹرار بھی ایک منظم کنٹرولنگ اتھارٹی میں آجائیں گے۔
 

شیئر: