ہند کو سوچ بدلنی پڑے گی،فواد چوہدری
اسلام آباد... وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر اور کشمیریوں سے ہمارا دکھ درد کا رشتہ ہے۔کشمیر میں جب کوئی تکلیف آتی ہے تو پورا پاکستان محسوس کرتا ہے۔ کشمیر میں جدوجہد کی تحریک دبائی نہیں جا سکتی۔ کشمیر میں نام نہاد ہندوستانی جمہوریت بے نقاب ہو رہی ہے۔ ہند کو کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہندوستان کو اپنی سوچ بدلنی پڑے گی۔ ایوان صدر میں کشمیر کے حوالے سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر میں ایک کشمیری پر 10 ہندوستانی فو جی لگائے گئے ۔ کشمیر میں جدوجہد کی تحریک اب دبائی نہیں جا سکتی۔کشمیر کا معاملہ ہندسے نہیں سنبھل رہا۔ کشمیر میں نام نہاد ہندوستانی جمہوریت بے نقاب ہو رہی ہے۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے صرف نظر نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ہند کے برعکس پاکستان کشمیر کو انسانی مسئلے کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہند کو کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہندوستان کو اپنی سوچ بدلنی پڑےگی۔