مکہ مکرمہ۔۔۔ محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے مکہ مکرمہ کے 95 ہوٹلوں کی نئی درجہ بندی کی ہے۔ ان میں 4 اور 5 ستارے والے ہوٹل شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ نے درجہ بندی میں متعدد ہوٹلوں کا درجہ کم کردیا ہے۔ مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے کی وجہ سے درجہ میں تخفیف کی گئی ہے۔