ریاض۔۔۔۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے الاتحاد کمپنی کو 5 فروری 2019ءسے گاڑیوں کے مالکان کیلئے نئے انشورنس پیکیج جاری کرنے سے روک دیا۔ الاتحاد کو موثر پیکیج برقرار رکھنے اور پہلے سے جاری شدہ پیکیج کی تجدید کی اجازت ہوگی۔ ساما نے یہ پابندی متعدد خلاف ورزی ریکارڈ پر آنے کی وجہ سے لگائی ہیں اور توجہ دلائی ہے کہ اگر الاتحاد نے اپنے یہاں موجود خامیوں کی اصلاح اور غلطیوں کا تدارک کرلیا تو ایسی صورت میں پابندی اٹھائی جاسکتی ہے۔