Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو امیر کویت کا خط موصول ہوگیا

بدھ 6فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان نے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے مطلوبہ ہدف پورا کرنے اور مقررہ فرائض انجام دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا
٭ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو امیر کویت کا خط موصول ہوگیا
٭ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عدن میں نئے بڑے منصوبے شروع کردیئے
٭ سعودی عرب نے 11ماہ کے دوران 4ارب ریال مالیت کی مرغیاں درآمد کیں
٭ دنیا بھر میں منافع کی شرح 15ممالک میں 15فیصد سے تجاوز کر گئی اور 4ممالک میں منافع کی شرح منفی ہوگئی
٭ 2018ءکے اختتام پر بینکوں میں افراد اور کمپنیوں کی بچت رقم 270.9ارب ریال تک پہنچ گئی
٭ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کے پروگرام کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا، وزیر تجارت
٭ 2018ءکے دور ان یورپی کمپنیوں میں چینیوں کی سرمایہ کاری گھٹ گئی،31ارب ریال رہ گئی
٭ الاتحاد کمپنی کو گاڑیوں کے مالکان کو انشورنس پیکیج جاری کرنے سے منع کردیا گیا
٭ مصر کو سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران 5.5فیصد شرح نمو کی توقع
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: