Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کے ہموطن قاتل کا سر قلم

جدہ۔۔۔ یہاں مقامی حکام نے سعودی خاتون کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر مقامی شہری کا سر قلم کردیا۔ وزارت داخلہ نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی شہری ماجد البلادی نے اپنی ہم وطن ابتسام المعاشی کو آپس میں جھگڑا ہوجانے پر ہلاک کردیا تھا۔ مقامی پولیس نے گرفتار کرکے اسے عدالت کے حوالے کردیا تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔ 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں