گداگری کا رواج جلد ختم کیا جائے، خالد الفیصل
مکہ مکرمہ۔۔۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایت جاری کی ہے کہ گداگری کا رواج جلد ازجلد ختم کیا جائے۔ یمن ، افریقہ اور پاکستان کے گداگروں پر کڑی نظر رکھی جائے اور جلد ازجلد یہ مسئلہ حل کیا جائے۔ باخبر ذرائع نے عاجل کو اطلاع دی ہے کہ متعلقہ اداروں نے جدہ کے تاریخی علاقے اور اس کے اطراف واقع دکانوں پر گداگروں کی بھیڑ ریکارڈ کی ہے۔ گداگر خود کو مریض یا معذور یا نادار ظاہر کرکے راہگیرو ں سے مدد حاصل کرنے کیلئے ان کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ خالد الفیصل نے تمام متعلقہ اداروں کو یہ مسئلہ مشترکہ مہم چلاکر حل کرنے کا حکم دیا ہے۔