اوپو کے 1 اسمارٹ فون لانچ
ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر اور ہائپر بوسٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ اوپو کے 1 اسمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.4 انچ واٹر ڈراپ ڈسپلے دیا گیا ہے ۔ فون کا اسکرین ٹو باڈی ریشو 91 فیصد ہے۔ ڈسپلے کے لیے گوریلا گلاس پروٹیکشن بھی دی گئی ہے۔فرنٹ ڈسپلے میں 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز بھی شامل ہیں۔فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور اس میں اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل اور 2 میگاپکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ڈیٹا کیلئے 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3600 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 16990 ہندوستانی روپے ہے۔