ول پیڈ کول 3 اسمارٹ فون متعارف
کول پیڈ کمپنی کی جانب سے دسمبر میں تین بڑے اسمارٹ فون متعارف کرانے کے بعد اب ایک اور فون پیش کر دیا گیا ہے۔فون کو کول پیڈ کول 3 نام دیا گیا۔اسمارٹ فون کا ڈسپلے 5.71 انچ کا ہے اور اس میں واٹر ڈراپ نوچ سٹائل دیا گیا ہے۔فون میں ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے اور یہ اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون میں اوکٹا کور یونیساک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل اور 0.3 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ سیلفی کیلئے فون میں 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 5999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے کالے ، نیلے ، انڈیگو اور سبز رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔