Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانما ر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوائے،انجیلینا جولی

ڈھاکا... ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجیلینا جولی نے میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔انجیلینا جولی نے بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا۔ ان کیمپوں میں لگ بھگ 10 لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ گزین قیام پذیرہیں۔اس موقع پر انجیلینا جولی نے کہاکہ میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے پر مظالم کو رکوانے کے لئے بدھ مت کے شدت پسندوں اور فوجیوں کے خلاف کارروائی کرے۔اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے وطن جانے اور آباد ہونے کا حق حاصل ہے، میانمار حکومت کو پناہ گزینوں کی آبادکاری کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔انجیلینا جولی نے پناہ گزین کیمپوں مقیم افراد سے ملاقات کیں اور انہیں درپیش مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔بہتر سہو لتوںکی فراہمی پر بنگلہ دیشی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

شیئر: