Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امید پر دنیا قائم

بینک ڈکیتی کا مجرم سیکیورٹی گارڈ تو کچھ دن بعد گرفتار ہو ہی جائیگا،کاش ملکی خزانہ لوٹنے والے بھی جلدشکنجے میں آجائیںاور ان سے لوٹا ہوا تمام مال واپس مل سکے
زبیر پٹیل ۔ جدہ
گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بینک سیکیورٹی گارڈ نے راتوں رات ”واردات“ کرکے65لاکھ روپے اڑا لئے ۔ یوں جس بینک کی سیکیورٹی پروہ تعینات تھا اسے ہی لوٹ کراخبارات اور چینلز کی ہیڈلائنز کی زینت بن گیا۔سیکیورٹی گارڈ کی اس لوٹ مار سے اب سیکیورٹی گارڈز کے حوالے سے بینکس اور مختلف ادارے احتیاط برتیں گے ۔ ویسے احتیاط تو ہر 5سال بعد عوام بھی برتتے ہیں اپنے ووٹ کے ذریعے اچھے لوگ آگے لانا چاہتے ہیں مگر ہائے رے قسمت انہیں ہر بار دھوکہ ہی ملتا ہے۔ دیکھتے ہیں شاید اس بار کوئی کرشمہ ہوجائے۔
بینک ڈکیتی پر چینلز اور اخبارات نے بہت شور مچایا ۔ کاش چینلز اس وقت بھی شور مچاتے ۔ ملک میں گزشتہ 70سال سے ملکی خزانہ لوٹا جارہا ہے اور ایسا کئی بار ہوا ہے مگر میڈیا چپ سادھے رہا۔اس کی چپ کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ اس وقت اس نے وہی کردار ادا کیا جیسا پولیس ،مجرموں کی واردات کے علاقے میں اپنی آنکھیں بند کرکے ادا کرتی ہے۔ بینک ڈکیتی کا مجرم سیکیورٹی گارڈ تو کچھ دن بعد گرفتار ہو ہی جائیگا۔ سندھ پولیس کارروائیوں کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے بلند و بالا دعوے تو کردیتی ہے تاہم مسروقہ مال متاثرین تک کبھی نہیں پہنچ پاتا۔کاش ملکی خزانہ لوٹنے والے بھی جلدشکنجے میں آجائیںاور ان سے لوٹا ہوا تمام مال واپس مل سکے تب ہی عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا اور انکی قسمت بدلے گی ۔ امید ہے ایک دن ایسا ہوگا کیونکہ امید پر دنیا قائم ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں