”خطے کی سب سے بڑی آئل کمپنی پاکستان میں“
لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی شہر برمنگھم میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ برطانیہ کا مقصد ان کا مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی دونوں سیاسی جماعتیں فیکٹ فائنڈنگ مشن کشمیر بھیجنے پر متفق ہیں۔ ہند کے ساتھ تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہیں، پاکستان کا عزم ہے کہ ہند ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق رپورٹس نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر پر عالمی توجہ حاصل کی۔ ہماری خارجہ پالیسی میڈ ان پاکستان ہے۔ 30 سال کے بعد ریاض کی سڑکوں پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستان درست سمت کی طرف گامزن ہے اور نیا پاکستان خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھے گا۔ عمران خان کی مثبت حکمت عملی سے بڑی سرمایہ کاری آئی ہے ، نیا سرمایہ کاری سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کا بہت بڑا وفد پاکستان آرہا ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی پاکستان میں قائم کی جا رہی ہے ۔