Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی : ہند کی ویمنز ٹیم کو بھی کیویز کے ہاتھوں شکست

ویلنگٹن:ہند کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ویلنگٹن کے گراونڈ میں کیوی ویمنزٹیم کے 159/4رنز کے جواب میں ہندوستانی ویمنز ٹیم 136رنز پر آوٹ ہو گئی۔اوپنر سمرتی مندھنا نے24گیندوں پر 50رنزمکمل کرکے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی لیکن ان کے58اور جمیما روڈرگز کے 39رنز پر آوٹ ہونے کے بعد جبکہ مجموعی اسکور 3وکٹوں کے نقصان پر103رنز تھا، ہندوستانی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور اگلے 33اوورز میں باقی7وکٹیں بھی گر گئیں۔ دہرے ہندسے میں پہنچنے والی تیسری ہندوستانی بیٹر کپتان ہرمنپریت کور تھیں جنہوں نے17رنز بنائے ۔ لیا تاہوہونے3اور لیخ کیسپیرک نے2وکٹیں لیں۔ لیا تاہوہو کو ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اس سے پہلے میزبان ٹیم کی اوپنر سوفی ڈیوائن 62اور کپتان ایمی سیٹر ویٹ33جبکہ کیٹی مارٹن27رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ہندوستانی بولرز بھی اس میچ میں زیادہ اچھی بولنگ نہ کر سکیں اور دیپتی شرما 4اوورز میں19رنز دے کر ایک وکٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: