Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوئیڈا : میٹر و اسپتال میں خوفناک آتشزگی،شیشے توڑ کر مریضوں کو باہر نکالا گیا

نوئیڈا۔۔۔۔دارالحکومت دہلی کے علاقے نوئیڈا کے سیکٹر 12میں واقع میٹرو اسپتال میں آتشزدگی کاخوفناک واقعہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی 12ٹیمیں موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کی کارروائی شروع کردیں۔بتایا جارہا ہے کہ30، 40 مریض اسپتال میں پھنس کر رہ گئے جنہیں نکالنے کوششیں جاری ہیں ۔اس واقعہ سے پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول برپا ہوگیا۔اطلاع کے مطابق آتشزدگی کے وقت اسپتال میں متعدد مریضوں کے آپریشن جاری تھی۔ احتیاطاً اسپتال میں نصب متعدد کھڑیوں اور دروازوں کے شیشے توڑ دیئے گئے جس سے اسپتال میں بھرا ہوا کثیف دھواں باہر نکل سکا۔میٹرو اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر پروشوتم لال نے بتایا کہ تمام مریضوں کو بحفاظت نکال کر سیکٹر 11میں واقع اسپتال کی برانچ منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد سب سے پہلے اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کو منتقل کرنے کی کارروائی انجام دی گئی۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔فائربریگیڈ ٹیم کے افسر ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ میٹرو اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع دوپہر 12بجے ملی،فوراً ہی 12گاڑیاں جائے وقوعہ پرروانہ کردی گئیں۔جس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔انہوں نے بتایا کہ آگ اسپتال کی چوتھی منزل پر لگی تھی تاہم ابھی تک آتشزدگی کے اسبا کا علم نہیں ہوسکا۔اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بٹلہ ہاؤس : جھگی بستی میں خوفناک آتشزگی، 80 جھگیاں جل کرراکھ

 

شیئر: